www.dawateislami.net

فیضان قرآن کورس کاتعارف وخصوصیات

فیضان قرآن کورس کاتعارف

قرآن مجید اللہ عزوجل کا کلام ہے ۔جسے اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے پیارے محبوب حضرت محمد مصطفٰی صلی اﷲ تعالیٰ علہم واٰلہ و سلم پر نازل فرمایا۔ اس پر عمل دونوں جہاں میں کامیابی کا سبب ہے۔ عمل کرنے کے لئے اسے صحیح پڑھنا ، سیکھنا اور غور کرنا ضروری ہے۔ لیکن مخلوق خدا عزوجل اس فانی دنیا میں اپنی دنیاوی ترقی و خوشحالی کلئے نِت نئے علوم و فنون سیکھنے سیکھانے میں تو ہر وقت مصروف ہے۔ جبکہ ربَّ عزوجل کے نازل کردہ قرآن پاک کو پڑھنے، سیکھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کلئے شاید ہی کوئی تیار ہو ۔حالانکہ اسکی تعلیم کے بارے میں اللہ عزوجل کے محبوب، دانائے غیوب، منزہ عن العیوب صلی اﷲ تعالیٰ علہی واٰلہ و سلم کا فرمان عالیشان ہے :

تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سیکھائے امیر اہلسنت دامت برکاتہ العالیہ کے عطا کردہ جدول زندگی میں یکمشت 12 ماہ سفر کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے عاشقان رسول کو مجلس 12 ماہ کے تحت فیضان قرآن کورس کروایا جاتا ہے۔ عاشقانِ رسول کی صحبتوں سے مالامال 41 دن کے فیضان قرآن کورس میں 2 کیا کچھ سیکھایا جاتا ہے اس کا علم ہوتے ہی ہر عاشق رسول یہ خواہش کرئے گا کہ میں بھی 12 ماہ کے مدنی قافلے کا مسافر بن جاؤں اور فیضان قرآن کورس کرنے میں کامیاب ہو جاؤں۔ فیضان قرآن کورس کرنے کے ذریعے درست مخارج کے ساتھ مدنی قاعدہ اور قرآن پاک پڑھنے کی سعادت حاصل ہوتی ہے اور ساتھ ساتھ اخلاقیات کے حوالے سے تربیت کی جاتی ہے۔ اور مدنی کاموں کی دھومیں مچانے کلئے مدنی قافلوں میں سفر ہوتا ہے۔

فیضان قرآن کورس کی خصوصیات

مدنی کاموں میں استقامت

فیضان قرآن کورس کے دوران عاشقان رسول مختلف زیلی حلقوں میں جا کر مدنی کام کرتے ہںں مثلاً : چوک درس، علاقائی دورہ، مدرسۃ المدینہ برائے بالغان، صدائے مدینہ وغیرہ اس طرح مدنی کاموں پر استقامت پا کر واپس اپنے علاقوں میں مدنی کام کرنے والے اور بے شمار لوگوں کی اصلاح کا سبب بنتے ہیں۔

فقہ

وضو، غسل، تیمم، نماز کا طریقہ، غسل میت، نماز جنازہ، عیدین، جمعۃ المبارک کے مسائل، نماز میں قرأت، بیرونِ نماز قرأت کے مسائل، نماز میں لقمہ دینے کے مسائل، اقتدأ کی شرائط و دیگر مسائل، طہارت کے مسائل، لوگوں سے چندہ لینے اور چندے کا درست استعمال کرنے کے حوالے سے مال وقف میں احتیاط کے مسائل

تجوید و قرآت

تجوید کے ساتھ مدنی قاعدہ، قرآن کریم کی آخری 20 سورتیں اور قراٰن کریم سیکھنے کے فضائل

اخلاقیات

سچائی، نرمی، صبر، عاجزی، عفو و درگزر، اندازِ گفتگو، غبت کی تباہ کاریاں، خوف خدا عزوجل و عشق مصطفٰی صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم، حسن اخلاق، خوف و رجا اور دیگر اخلاقیات



Back to top