www.dawateislami.net

تعارف’’ مَجلس مَدَنی کورسز‘‘

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللّٰہ ورسول عَزَّ وَجَلَّوصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کے فضل و اِحسان ،اَولیائے کرام کے فیضان اور اَمیرِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمدالیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی برکات سےدُنیا کے200سے زائد ممالک میں مذہبِ مُہَذب ’’اِسلام ‘‘ کا پیغام عام کرنے والیتبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی دورِ حاضر میں ایک انمول نعمت ہے،یہ مقبولِ عام مدنی تحریک(دعوت اسلامی) اپنی مختصر سی عمر(35 سال)میں دُنیا بھر میں حیرت انگیز تبدیلیاں لاچکی ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہزاروں غیرمسلم مسلمان اورلاکھوں نہیں کروڑوں مسلمان گناہوں اورمعاشرے کی کئی قسم کی آلودگیوں سے نکل کر راہِ جنت پر چل پڑے ہیں ، کیاجوان کیا بوڑھا ،کیا مرد کیا عورت ،جس نے بھی اِس ہرَی بھری گنبد ِخضرا کی یاد وں کو تازہ کرنے والی مدنی تحریک (دعوت اسلامی )کےساتھ اپنے آپ کو وابستہ کیا ہے جہاں اس نے اپنے اندر ایک قلبی سکون محسوس کیا ہے وہیں وہ دعوتِ اسلامی کےمدنی مقصد (مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگو ں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے)کے تحت لوگوں کو بُرائیوں سے بچا کر، غیروں سے پیچھا چُھڑا کر اپنے پیارےحبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَکے نقشِ قدم پر چلا نے والا بن گیا ہے کیونکہ صِرف یہی ایک سیدھا اوراچھا راستہ ہے جو ہمیں دُنیا میں ترقی اورآخرت میں سرخروئی دِلا سکتاہے،دُنیا بھر میں صلوٰۃ وسنّت کی خدمت عام کرنے کیلئےاَب تک دعوتِ اسلامی کے 102 شعبہ جات بن چکے ہے ہیں، اُن میں سے ایک شعبہ ’’مَجلس مَدَنی کورسز‘‘ہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ یہ’’مجلس مدنی کورسز‘‘ ہرمسلمان کو عِلمی ، عَمَلی،اَخلاقی اورکردارکی کئی قسم کی کمزوریوں سے بچا کر میٹھے میٹھے آقامدینے والے مصطفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی سُنتوں کی چلتی پھرتی تصویر بنانے کا عزم رکھتی ہے۔تاریخِ دعوتِ اسلامی میں سب سے پہلے 2002ء میں 102دن کا ’’اَمیرِمدنی قافلہ کورس ‘‘ہوا پھر جوں جوں وقت گزرتاگیا اس کورس کو پذیرائی حاصل ہوتی چلی گئی، پھراَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ 2006ء میں باقاعدہ ایک منظم اَنداز سے’’مَجلس مَدَنی کورسز‘‘ بنی اورپھر آہستہ آہستہ کئی طرح کےمدنی کورسز کے ذریعے اُمتِ مصطفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی خیرخواہی میں نیکی کی دعوت عام کرنے کی ترکیب بنتی چلی گئی۔ تاحال’’مَجلس مَدَنی کورسز‘‘کے تحت عام اسلامی بھائیوں کیلئے 63 دِن کا مدنی تربیتی کورس،دعوتِ اسلامی کامدنی کام کرنے والے ذمہ داران کیلئے 41 دِن کا مدنی انعامات مدنی قافلہ کورس ،تعلیم یافتہ یاغیرتعلیم یافتہ ہر خاص و عام اسلامی بھائیوں کیلئے 30دن کا فیضانِ نماز کورس،نیکیوں کا مجموعہ بنام ’’72مدنی انعامات‘‘کی برکتوں کوسمیٹنے کیلئے12دن مدنی کورس،بیرونِ ممالک میں پیارے پیارے آقا صَلَّیْ اللّٰہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمْ کی سنتوں کو عام کرنے کیلئے جانے والے عاشقانِ رسول کی تربیت کیلئے12دِن مدنی مقصدکورس اوراِ ن کورسز کو کروانے والوں کا معلم مدنی تربیتی کورس کی ترکیب ہوتی ہے ۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مجلس مدنی کورسز کی برکت سے ہزار ہا ہزار اسلامی بھائی علمِ دین کے موتی اپنے دامن میں اکٹھے کرکے دُنیا کے مختلف ممالک ،شہروں ،قصبوں میں مدنی کام کی دھومیں مچانے کی سعادت حاصل کررہے ہیں اور اِن کی انفرادی کوشش سے کئی غیر مسلم اسلام قبول کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ مدنی کورسز کی برکت سے جہاںمختلف مسائل میں گھِرے ہوئےاسلامی بھائیوں کے مسائل حل ہوئے ہیں وہیں معاشرےکے بگڑے ہوئے نوجوان سدھر کر عزت ومقام حاصل کر چکے ہیں، مدنی کورسز میں عاشقانِ رسول کے قُرب میں بیٹھ کر دعا مانگنے کی برکت سے کسی کی بیمار ماں تندرست ہوگئی توکسی کواپنی بیماری سے نجات مل گئی ،کسی بے روزگار کو حلا ل روزگار مل گیا تو کسی پریشان حال کی پریشانی دور ہوگئی، کسی کا گھر اَمن و سکون کا گہوارہ بن گیاتو کسی کو اولاد کی نعمت مل گئی ،کسی کی مُراد بَر آئی توکسی کی زندگی میں مدنی انقلاب آگیا،کسی کو دیدارِ مصطفٰے کی انمول نعمت مل گئی تو کسی کو مدینے کاغم نصیب ہوگیا ۔
اِسی ماحول نے ادنی ٰ کو اعلیٰ کردیا دیکھو
اندھیر ا ہی اندھیرا تھا اُجالا کردیا دیکھو

نصیب نصیب کے سودے ہوتے ہیں جس کی قسمت چمکی وہ پاگیا۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ایک مسلمان ہونے کےناطے ہم پر اسلام کےجو احکامات لازم ہوتے ہیں ان کے بارے میں علم حاصل کرنا بہت ضروری ہے ، بغیر علم حاصل کیے انہیں درست طریقے سے انجام دینا ناممکن ہے۔

دیکھئے!دُنیا کا چھوٹے سے چھوٹا کام کرنے سے پہلے سیکھاجاتاہے، پھر کیا وجہ ہے کہ دین اسلام کے اہم اَرکان و فرائض کی دُرست ادائیگی سیکھنے کاہمارا ذہن نہیں بنتا۔۔۔؟بدقسمتی سے اوّلاً تومسلمانوں کی کثیر تعدادعملی طورپر دین کی طرف مائل نہیں ہوتی اورجو ہوتی ہے شاید اُن میں سے 2 یا 4 فیصد لوگ ہی دُرست طریقے سےاپنے اعمال ادا کرنے میں کامیاب ہوتے ہوں گے ۔

آئیے!اپنے اعمال دُرست کیجئے،اپنی نمازچیک کروائیے ،وضو،غسل، تلاوت قرآن نیز رمضان کے روزوں کےمسائل سیکھئے ، اوراپنے دیگر مسلمان بھائیوں کو نیک بنانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کام سیکھئے اوراِن کے ذریعے اپنی مساجد آباد کیجئے،خود بھی سنتیں سیکھ کر عمل کیجئے اور دیگر مسلمانوں کو بھی سنتوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلائیے اگر آپ کی انفرادی کوشش سے کوئی صلوٰۃ وسنّت کا پابند بن گیا تو آپ کے لیے صدقہ جاریہ کا مبارک سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔

(اگرکوئی اسلامی بھائی مذکورہ کورسز میں کم وقت دینا چاہتا ہے تووہ بھی’’مجلس مدنی کورسز‘‘سے رابطہ فرمائے ،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ ترکیب بنادی جائے گی ۔)



Back to top