About us

تعارف مجلس مدنی کورسز

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ و رسول عزوجلوصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فضل و اِحسان ،اَولیائے کرام کے فیضان اور اَمیرِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمدالیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کی برکات سے زمانہ فیض پا رہاہے۔دُنیا کےکئی ممالک میں مذہبِ مُہَذب ’’اِسلام ‘‘ کا پیغام عام کرنے والی تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی دورِ حاضر میں ربعزوجل کی ایک انمول نعمت ہے یہ مقبولِ عام مدنی تحریک اللہ و رسول عزوجلوصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فضل و کرم سے اپنی مختصر سی عمرمیں دُنیا بھر میں حیرت انگیز تبدیلیاں لاچکی ہے۔
الحمدللہ عزوجللاکھوں لاکھ مسلمان گناہوں اورمعاشرے کی کئی قسم کی آلودگیوں سے نکل کر راہِ جنت پر چل پڑے ہیں ،کیاچھوٹا کیا بڑا ،کیاجوان کیا بوڑھا کیا مرد کیا عورت ،جس نے بھی اِس گنبد خضرا کی یاد وں کو تازہ کرنے والے مدنی تحریک کےساتھ اپنے آپ کو وابستہ کیا وہ اپنے اندرخودکیف و سَرور محسوس کرتاہے اوردعوتِ اسلامی کا مدنی مقصد اپنے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نقشِ قدم پر چلانا ہے کیونکہ صِرف یہی ایک سیدھا اورسُتھرا راستہ ہے جو ہمیں دُنیا میں ترقی اورآخرت میں نجات دِلا سکتاہے دُنیا بھر میں صلوٰۃ وسنت کی خدمات عام کرنے کیلئےاَب تک دعوتِ اسلامی کے 104 شعبہ جات ہیں اُن میں سے ایک شعبہ مَجلس مدنی کورسز ہے۔
اَلحمدُ للہ عزوجل عاشِقانِ رسول کی صُحبتوں سے مالا مال مدنی کورسز آخِرت کیلئے اِس قدرنفع بخش ہے کہ اس میں جو کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اُس کی تفصیلات معلوم ہوجانے کے بعد شاید دین کا دَرد رکھنے والا ہر مسلمان یہ حسرت کریگا کہ کاش!مجھے بھی مدنی کورسز کرنے کی سعادت حاصِل ہو جائے۔
الحمدللہ عزوجلیہ مجلس ہرمسلمان کو عِلمی ، عملی،اخلاقی اورکردارمیں موجود کئی قسم کی کمزوریوں کو دُور کرکے میٹھے میٹھے آقامدینے والے مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سُنتوں کی چلتی پھرتی تصویر بنانے کا عزم رکھتی ہے ۔تاریخِ دعوتِ اسلامی میں سب سے پہلے 2002ء میں 102 دن کا اَمیرِمدنی قافلہ کورس ہوا پھر جوں جوں وقت گزرتاگیا اورکورس کو پذیرائی حاصل ہوتی چلی گئی پھرالحمدللہ عزوجل 2006ء میں باقاعدہ ایک منظم اَنداز سے مَجلس مدنی کورسز بنی اورپھر ایک ہی کیا آہستہ آہستہ کئی طرح کے کورسز کے ذریعے اُمتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خیرخواہی میں نیکی کی دعوت عام کرنے کی ترکیب بنتی چلی گئی۔
تاحال مَجلس مدنی کورسز کے تحت 63 دِن کا مدنی تربیتی کورس، 12 دن کا 12 مدنی کام کورس، 7 دن کا فیضانِ نماز کورس،12دن کا اصلاح اعمال کورس ہوتاہے ۔

کورسز کا اجمالی تعارف:

اَلحمدُ للہ عزوجل مدنی کورسز میں وُضو و غُسل،تیمم کے علاوہ نَماز کا عملی طریقہ سکھایا جاتا ، غسلِ میِّت ،تَجہیز و تکفین ،نَمازِ جنازہ و نَمازِ عید کی تربیّت ہوتی ہے ۔
اذکار نماز کی درست ادائیگی اور مدنی قاعِدہ کے ذَرِیعے دُرُست مخارِج کے ساتھ قراٰنی حُروف کی ادائیگی کی تعلیم دی جاتی ہے۔

  1. سچّائی
  2. نرمی
  3. صبر
  4. عاجِزی
  5. عَفْو و دَرگُزر
  6. اندازِ گفتگو
  7. غیبت کی تباہ کاریاں اور
  8. گھر میں مدنی ماحول بنانے کا طریقہ وغیرہ ۔

مدنی قافِلہ کے جدول پر عمل کرواتے ہوئے مدنی قافِلہ تیّار کرنے کا طریقہ ، درس ، بیان ،عَلاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت نیز بالخصوص دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کی جان ''انفرادی کوشش''کا انداز،مد نی اِنعامات کا عملی طریقہ تعلیم دیا جاتا ہے۔
مدنی کورسزکی جو کیفیّت بیان کی اِس کے عِلاوہ بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ، اور اَلحمدُ للہ عزوجل عاشقان رسول کی صُحبت کی نِعمت میسر آتی ہے ۔ الحمد للہ عزوجل مدنی کورسز کی بَرَکت سے کئی بگڑے ہوئے افراد نَمازی اور اچھّے مسلمان بن کر رُخصت ہوتے اور معاشَرہ میں عزّت کا مقام پاتے ہیں ۔لہٰذا جس کو موقع ملے اُسے ضَرور مدنی کورسز کے ذَرِیعے علمِ دین حاصِل کرنا چاہئے۔


اِسی ماحول نے ادنی ٰ کو اعلیٰ کردیا دیکھو
اندھیر ا ہی اندھیرا تھا اُجالا کردیا دیکھو



نصیب نصیب کے سودے ہوتے ہیں جس کی قسمت چمکی وہ پاگیا۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو آئیے ! اوراپنے یہ اعمال دُرست کیجئے اپنی نمازچیک کروائیے ،دُرست وضو،غسل، قرآن دُرست کیجئے،دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کام سیکھئے اورخود بھی سنتیں سیکھئےاورسیکھ کر خوب خوب سنتوں کے پھول لُٹائیے کہ اگر آپ کی وجہ سے کسی کی اِصلاح ہوگئی تویہ آپ کیلئے ایک بہت بڑی سعادت کی بات ہوگی۔

مجلس مدنی کورسز