Books

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ   ط  

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ  ط

12 دن اصلاح اعمال کورس کا  مختصر تعارف

»الحمد للہ عزوجل 12 دن اصلاح اعمال کورس کا پورا جدول مدنی انعامات کے مطابق بنایا گیا ہے

» اس کورس میں مہلکات مثلا حسد، تکبر،کینہ ،غصہ اور ریاکاری وغیرہ پر بیانات کا سلسلہ ہوتا اور ان کی تعریفات،اسباب اور علاج بھی یاد  کروائے جاتے ہیں

»زبان کی آفات مثلا جھوٹ، غیبت،چغلی،مزاق مسخری، طنز، دل آزاری ،وغیرہ پر بھی تربیت کا سلسلہ ہوتاہے

»تلفظ کی درستی اور دعوت اسلامی کی اصطلاحات یاد کروائی جاتی ہیں

»زبان کا قفل مدینہ لگانے پر مدد حاصل کرنے کیلئے اشارے بھی سکھائے جاتے ہیں

»مسکرانے  کی عملی مشق اور مسکراہٹ کے طبی فوائد بتائے جاتے ہیں

»سنت مصطفی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے نگاہیں جھکا کر چلنے کی مشق،محبت مرشد بڑھانے کیلئے تصور مرشد کا طریقہ، ادائے امیر اہلسنت ،گھر میں مدنی ماحول بنانے کا طریقہ اور مدنی انعامات کی آسانیاں بھی بتائی جاتی ہیں 

مجلس مدنی کورسز ( دعوت اسلامی )